Signal پرائیویسی کو ترجیح دینے والی ایک میسجنگ ایپ ہے۔ یہ مضبوط اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپشن کے ساتھ بالکل مفت اور استعمال میں آسان ہے جو آپ کی مواصلت کو مکمل طور پر خفیہ رکھتی ہے۔

• ٹیکسٹس، وائس پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، GIFs، اور فائلز بالکل مفت ارسال کرتی ہے۔ آپ کو SMS اور MMS کی فیس سے بچانے کے لیے، Signal آپ کے فون کا ڈیٹا کنیکشن استعمال کرتی ہے۔

• اپنے دوستوں کو بالکل واضح انکرپٹ کردہ وائس اور ویڈیو کالز کریں۔ گروپ کالز 50 تک افراد کے لیے سپورٹ کردہ ہیں۔

• 1,000 افراد پر مشتمل گروپ چیٹس کے ساتھ جڑے رہیں۔ ایڈمن اجازت کی سیٹنگز کے ساتھ یہ کنٹرول کریں کہ پوسٹ اور گروپ ممبرز کا نظم کون کر سکتا ہے۔

• تصویر، ٹیکسٹ، اور ویڈیو سٹوریز شیئر کریں جو 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔ پرائیویسی سیٹنگز آپ کو اختیار دیتی ہیں کہ آپ کی ہر سٹوری کون دیکھ سکتا ہے۔

• Signal آپ کی پرائیویسی کے لیے بنائی گئی ہے۔ ہم آپ یا آپ جس سے بات کر رہے ہیں سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔ ہمارے اوپن سورس Signal Protocol کا مطلب ہے کہ ہم آپ کے پیغامات کو پڑھنے یا آپ کی کالز کو سننے سے قاصر ہوتے ہیں۔ نہ ہی کوئی دوسرا ایسا کر سکتا ہے۔ کوئی چور راستے، کوئی ڈیٹا کلیکشن، کوئی سمجھوتے نہیں۔ 

• Signal خود مختار اور غیر منافع بخش؛ ایک مختلف قسم کی تنظیم کی مختلف قسم کی ٹیکنالوجی ہے۔ 501c3 غیر منافع بخش کے طور پر ہمیں مشتہرین یا سرمایہ کاران کی بجائے، آپ کے عطیات کے ذریعے سپورٹ کیا جاتا ہے۔ 

• سپورٹ، سوالات، یا مزید معلومات کے لیے براہ کرم https://support.signal.org/ ملاحظہ کریں

ہمارا سورس کوڈ چیک کرنے کے لیے، https://github.com/signalapp ملاحظہ کریں 

ہمیں Twitter @signalapp اور Instagram @signal_app پر فالو کریں
